لکھنؤیکم اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیانے گوشت فروشوں کو جلد لائسنس جاری کئے جانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے۔پارٹی کاالزام ہے کہ بوچڑکھانے بند کرانے کے نام پولیس گوشت فروشوں کو ہراساں کر رہی ہے، اس پر روک لگائی جائے۔اسمبلی راستے واقع پارٹی دفتر پر ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں وزیر خارجہ ہیرالال یادو نے کہا کہ گزشتہ دنوں کشی نگر کے بسہیا گاؤں میں پڈرونا پولیس نے بوچڑکھانا بند ہونے کے باوجود بھی مرد و خواتین سے مارپیٹ کی۔ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے دوسوافراد کے خلاف مقدمہ لکھ ڈالا۔اس پر پارٹی کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈ سونپ کر مقدمہ واپس لیے جانے سمیت مارپیٹ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ درج کر کاریوایی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سنبھل، بلند شہر سمیت کئی مقامات پر پولیس ظالمانہ رویہ اپناکراقلیتوں کونشانہ بنارہی ہے۔جسے فوری طورپر روکے جانے کی ضرورت ہے۔اس طرح کے واقعات کی اطلاعات ریاست کے تمام اضلاع سے آ رہی ہیں۔ملک سے جتنا گوشت برآمد ہوتا ہے اس میں اتر پردیش اول ہے۔ایسی صورت میں ریاستی حکومت مذبح اور گوشت دکانوں کے فوراََلائسنس جاری کرنے اور اپ گریڈ کرنے کا حکم جاری کرے۔